مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کی شرح میں بے پناہ اضافہ

Israeli-Armyاسرائیل آرمی کی اپنی تحقیق کے مطابق اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔
اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان سے متعلق اسرائیل آرمی کی ایک تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ موجودہ سال کے پہلے 6 ماہ میں خودکشی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے جبکہ گذشتہ پورے سال کے دوران خودکش ی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 21 تھی۔
اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کے رجحان میں حد درجہ اضافہ اسرائیل کے فوجی حکام کیلئے شدید پریشانی کا باعث بن چکا ہے بالخصوص یہ کہ خودکشی کرنے والوں کی اکثریت اسرائیل آرمی کے حاضر سروس فوجیوں کی ہے۔ 2005 میں خودکشی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 35 جبکہ 2000 میں یہ تعداد 30 ہے۔
اسرائیل کے فوجی حکام کے مطابق تحقیقات ظاہر کرتی ہیں کہ خودکشی کی اصل وجہ انکی فوج میں ملازمت نہیں بلکہ مقبوضہ فلسطین میں رہنے والے اسرائیلی فوجی شدید ذہنی دباو کا شکار ہیں۔ اسی طرح تحقیقات اور عالمی اداروں کی جانب سے پیش کئے گئے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ مقبوضہ فلسطین سے یورپ اور امریکہ نقل مکانی کرنے والے یہودیوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button