مقبوضہ فلسطین

جلد ختم ہوگا غزہ کا محاصرہ

Ismail_Haniyehفلسطین کی قانونی حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے کہا ہےکہ غزہ کا محاصرہ بہت جلد ختم ہوجائے گا اور صیہونی حکومت کو اسمیں شکست ہوگي۔  اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اھل عالم غزہ کے محاصرے کے خاتمے  کے خواہاں ہیں اور یہ محاصرہ آخری مراحل سے گذررہاہے اور اپنے اختتام کے قریب ہے، انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت اسے مزید آگے نہیں بڑھاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے محاصرے کا ھدف حماس کی حکومت کی مقبولیت  کم کرنا اور حماس کی حکومت کو چار فریقی کمیٹی کی شرایط تسلیم کرنے پرمجبورکرناتھا۔ چارفریقی کمیٹی یہ مطالبہ کررہی ہےکہ حماس صیہونی حکومت کےخلاف مزاحمت سے دستبردار ہوجائے اور صیہونی حکومت کوتسلیم کرلے۔ یادرہے صیہونی حکومت نے فلسطین کی قانونی حکومت کو گرانے کےلئے تین برسوں سےغزہ کا محاصرہ کررکھاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button