مقبوضہ فلسطین

لبنانی امدادی کارواں کوغزہ نہیں پہنچنےدیں گے۔ باراک

صیہونی حکومت کےوزیرجنگ ایھودباراک نےایک بارپھردھمکی دی ہےکہ وہ لبنانی امدادی کارواں کوغزہ کامحاصرہ نہيں توڑنےدیں گے ۔فرانس پریس کی رپورٹ کےمطابق ایھود باراک نےاقوام متحدہ کےجنرل سکریٹری بان کی مون سےمذاکرات کےبعد کہاکہ اسرائیل نےغزہ پٹی  ehud_barakکےمحاصرےکو کم کردیاہےلیکن لبنانی بحری جہاز کویہ محاصرہ نہيں توڑنےدےگا۔واضح رہےکہ پچاس لبنانی خواتین کا کارواں امدادی سامان لےکرکشتی مریم کےنام سےغزہ پٹی کےلئےروانہ ہواہے۔فلسطینیوں اوربہت سےامن کارکنوں کاخیال ہےکہ امدادی کارواں غزہ نہ جانےدینےکادعوی، محاصرہ کم کردینےکےصیہونی دعوےکےمنافی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button