

تحریک حماس نے غزہ کے محاصرےمیں نرمی لانے کے صیہونی منصوبے کو مسترد کردیاہے۔ تحریک حماس کےترجمان سامی ابوزھری نے کہا کہ غزہ کے محاصرےمیں نرمی لانے کا صیہونی منصوبہ دھوکہ ہے اور صیہونی حکومت کے اس فیصلے سےیہ ہرگز معلوم نہیں ہوتا کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم
کرنے کے حق میں ہے۔ حماس کےترجمان نے کہا کہ حماس غزہ کے محاصرے کے حقیقی خاتمے کی خواہاں ہے اور چاہتی ہےکہ سارے راستے کھولے جائيں اور غزہ کے شہریوں کی آمد ورفت کی ضمانت دی جائے اسی طرح کنسٹرکشن مٹیریل کے ساتھ ہرطرح کی مصنوعات کی ترسیل کی ضمانت بھی دی جائے۔ یادرہے صیہونی حکومت نے دوہزار سات میں حماس حکومت کے برسرکار آنے کےبعد اپنے امریکی اور یورپی حامیوں کی مدد سے غزہ کا محاصرہ کررکھاہے اور اس محاصرےمیں بعض عرب حکومتوں نے بھی صیہونی حکومت کا بھرپورساتھ دیاہے۔ عالمی دباو کے تحت صیہونی حکومت نے سیاسی بحران سے نکلنے غزہ کے لئے بعض مصنوعات اور خدمات کی ترسیل کی اجازت دی ہے۔