لبنان

اسرائیل انسانیت کے لۓ بہت بڑا خطرہ

naeem qasimحزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے غاصب اسرائیل کے مقابلے میں فلسطینی استقامت کی حمایت پر تاکید کی ہے۔ لبنان کی العہد خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے آج غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کو غزہ میں فلسطین کی ملت کےخلاف اس حکومت کے مظالم کے نئے مرحلے سے تعبیر کیا۔ شیخ نعیم قاسم نے مزید کہا کہ اسرائیل، خواتین ، بچوں اور عام شہریوں کو قتل کر رہاہے اور ان کے گھروں کو منہدم کر رہا ہے۔ ان حملوں سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل انسانیت کے لۓ بہت بڑا خطرہ ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے اسرائيل کو بحرانوں اور جنگوں کا سبب قرار دیا اور کہا کہ ملت فلسطین پر اسرائیلی مظالم جاری ہیں لیکن عالمی اداروں نے چپ سادھ رکھی ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی استقامت بھی لبنان کی استقامت کی طرح اسرائيل کے ساتھ جنگ میں فتح حاصل کرسکتی ہے کیونکہ حق فلسطینی استقامت کے ساتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button