دہشتگردی کی شکست ملت لبنان کا عظیم کارنامہ
حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگردی عالم اسلام کی سب سے بڑی دشمن ہے۔ لبنان کی قومی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ نبیل قاؤوق نے آج کہا کہ افغانستان، پاکستان، عراق، شام، یمن، صومالیہ، لیبیا، مصر اور دیگر اسلامی ملکوں کو تکفیری دہشتگردی سے خطرے لاحق ہیں۔ شیخ قاؤوق نے کہا کہ تکفیری دہشتگرد شام و عراق کے بعد اب لبنان کو بھی دہشتگردی میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد محض شر ہیں۔انہوں نے کہا کہ تکفیری دہشتگردوں نے ایک سال قبل لبنان پرحملے شروع کئے تھے لیکن لبنان نے تکفیری دہشتگردی کو شکست دیدی اور اس کی ساری سازشیں ناکام بنادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لبنان میں دہشتگردی کی شکست ملت لبنان کا عظیم کارنامہ ہے اور یہ کامیابی حزب اللہ فوج اور سکیوریٹی فورسز کی قربانیوں سےحاصل ہوئي ہے۔ انہوں نے لبنان کے تمام گروہوں سے مطالبہ کیا کہ فوج اور سکیورٹی فورسز کی حمایت کریں۔