لبنان

شام کے صدارتی انتخابات عوام و ملت کی کامیابی ہے، سید حسن نصراللہ

hasan nasrullaحزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے شام کے حالیہ صدارتی انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شام اور اس کے عوام کی ایک کامیابی ہے۔ سید حسن نصراللہ نے صدر بشار اسد کے دوربارہ صدر منتخب ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں جاری جھڑپوں کا خاتمہ بشاراسد کے ہاتھوں ہی ممکن ہے۔ سید حسن نصراللہ نے جمعے کو بیروت میں ایک خطاب میں کہا کہ امریکہ، مغربی ملکوں اور مخالفین کی دھمکیوں کے باوجود دسیوں لاکھ شامی باشندوں نے ووٹنگ میں شرکت کی اور بشار اسد کو ووٹ دئیے۔ انہوں نے کہا کہ شامی باشندوں کا انتخابات میں بھر پور شرکت کرنا ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔ سیدحسن نصراللہ نے ان ملکوں پر تنقید کی جنہوں نے شام کے باشندوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بھرپور شرکت سے امریکہ اور اس کے اتحادی مایوس ہوگئے کیونکہ وہ یہ سوچ رہے تھے کہ انتخابات کا بائيکاٹ ہوگا۔ شام میں صدارتی انتخابات کے بعد اہل شام نے سڑکوں پر نکل کر خوشیاں منائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button