لبنان

لبنانی فوج ملک کے لئے ایک محکم دیوار کی مانند ہے

labnaniلبنان کے وزیر دفاع نے سیکیورٹی خطرات اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اس ملک کی فوج کی دائمی آمادگی پر تاکید کی ہے۔ مصر کے اخبار الشرق الاوسط کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر دفاع سمیر مقبل نے بیروت میں سیکیورٹی کی برقراری میں لبنان کی فوج اور کمانڈروں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہر حال میں فوج کہ جو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ایک محکم دیوار ہے کی بھر پور طریقے سے حمایت اور مدد کیئے جانے کی ضرورت ہے۔ لبنان کے وزیر دفاع نے لبنان کی فضائیہ کی تقویت اور اس کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے اس مسئلہ کو حکومت کی ترجیحات میں سے قرار دیا۔ سمیر مقبل نے مزید کہا کہ لبنان کی فوج حساس حالات میں خطرات اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل آمادہ رہتی ہے۔ لبنان کے وزیر دفاع نے کہا کہ فوج نے ملک سے دھشتگردوں کی بیخ کنی کے لئے ٹھوس اقدامات انجام دیئے ہیں اور اس حوالے سے فوج کو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button