لبنان

بشار الاسد کی سید حسن نصر اللہ سے ٹیلی فونک گفتگو بیروت دھماکوں کی مذمت

hasan nasrulla bashar al as رپورٹ کے مطابق بیروت کے علاقے ضاحیہ میں ہوئے بم دھماکے کے بعد بشار الاسد نے سید حسن نصر اللہ
سے فون پر گفتگو کر کے اس دھماکے میں شہید ہوئے افراد کی تسلیت پیش کی۔
کویت کے اخبار’’ الرای‘‘ نے حزب اللہ کے عہدہ داروں سے نقل کرتے ہوئے لکھاہے: بشار الاسد نے شہید ہوئے افراد کے پسماندگان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ شام حزب اللہ کے تعاون سے عنقریب دھشتگردوں کا بیج ختم کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔
حزب اللہ کے عہدہ داروں کے مطابق ضاحیہ میں پھوڑے گئے بم میں استعمال شدہ لوہے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بم لبنان کے اندر ہی تیار کیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا: بیروت میں داخل ہونے کے تمام راستوں پر سخت کنٹرول ہے اور باہر سے کوئی بھی دھماکہ خیر مواد لے کر بیروت میں داخل نہیں ہو سکتا۔
حزب اللہ کے سیکیورٹی عہدہ داروں نے بتایا کہ لبنان کی آرمی انٹیلی جنس اور داخلی سیکیورٹی ادارے ضاحیہ میں ہوئے بم دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button