لبنان

حزب اللہ کے ہتھیار صہیونی ریاست کا مقابلہ کرنے کےلئے

hizbulla wallحزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ہتھیار صہیونی ریاست کا مقابلہ کرنے کے لئے ہیں اورحزب اللہ فوج کے ہمراہ لبنان کے اقتدار اعلی کا دفاع کرے گي۔

شیخ نعیم قاسم نے آج غیر ملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو میں حزب اللہ کی اسٹراٹیجیک دفاعی تجویز کے بارے میں کہا کہ اس تجویز میں سارے لبنانی گروہ شریک ہیں اور اس سے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جاۓ گي۔ انہوں نے کہا کہ اس تجویز کے مطابق حزب اللہ دفاعی اسٹراٹیجی کا حصہ ہوگي اور اس سے فوج اور حکومت کو فائدہ اور لبنان کو طاقت ملے گي۔ شیخ نعیم قاسم نے حزب اللہ کے ہتھیاروں کے بارے میں کہا کہ لبنان کو اپنا دفاع کرنے کی ضرورت ہے اور حزب اللہ فوج کے ساتھ مل کر یہ ذمہ داری پوری کرے گي۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے ہتھیار دشمن کا مقابلہ کرنے کےلئے ہیں اور جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ حزب اللہ کے ہتھیار داخلی سطح پر استعمال کے لئے ہیں تو وہ لوگ امریکہ اور صہیونی ریاست کے ایما پر یہ کام کررہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ علاقے میں اسرائيل کو برتری حاصل رہے اور کوئي بھی طاقت اس کامقابلہ نہ کرپائے۔ انہوں نے کہاکہ میقاتی حکومت کامیاب رہی ہے کیونکہ اس نے ملک میں سیاسی لحاظ سے استحکام قائم کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button