لبنان
حزب اللہ کے 60 ہزار میزائیلوں کا خوف؛ اسرائیلی فوجی عہدیداروں کی نیندیں حرام
صہیونی فوجی عہدیداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حزب اللہ کے ساٹھ ہزار میزائل صہیونی ریاست کو ہلادینے کیلئے کافی ہیں۔
صہیونی ریاست کے فوجی ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ آج حزب اللہ کے پاس 60 ہزار میزائل اور ایسا جنگی سازو سامان موجود ہے جو 2006 کی جنگ کے زمانے سے کہیں زيادہ ہے اور اسرائیل کا ہر شہر ان کے نشانے پر ہے۔
ان ذرائع نے تاکید کی ہے کہ حزب اللہ ان میزائیلوں کو فائر کرنے کی بہت زیادہ صلاحیت رکھتی ہے اور اسرائیلی فوجی نظام کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
حزب اللہ نے ڈرون طیارہ بھی بنا لیا ہے جو دریا سے فضا میں میزائیل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو کسی بھی بڑی فوج کی فضائی طاقت کی کمر توڑنے کیلئے کافی ہے۔