لبنان

غزہ پر اسرائيل کا حملہ مغربی ممالک کے نفاق کا مظہر ہےسید حسن نصر اللہ

shiitenews hasan nasrullaحزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے عرب رہنماؤں کی طرف سے عرب اقوام کو جاہل ، پسماندہ اور فقیر رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے غزہ پر اسرائيل کے وحشیانہ حملے کو مغربی ممالک کی متضاد پالیسی اور منافقت کا مظہر قراردیا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے بیروت میں طلباء میں پی ایچ ڈی کی اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام علم و دانش کے حصول پر تاکید کرتا ہے اور علم مسلمانوں کی طاقت و قدرت کا مظہر ہے لیکن عرب حکام نے آج مسلمان عربوں کو علم و دانش کے میدان سے بہت دور کر رکھا ہے، انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی قومی ، دینی اور ملکی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے علم و دانش کے میدان میں پیشرفت حاصل کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ عرب ادارے کی رپورٹ کے مطابق عرب ممالک میں 20 ملین افراد بے روزگار ہیں اور عرب حکمرانوں کو اس مسئلہ پر توجہ دینی چاہیےاور عرب اقوام کی اقتصادی مشکلات کو حل کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ عرب ممالک ناتواں نہیں ہیں عرب ممالک کمزور نہیں ہیں بلکہ عرب حکمراں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنے کے سلسلے میں کمزور ہیں ، عرب حکمراں اپنے عوام کو جاہل اور پسماندہ رکھنا پسند کرتے ہیں ۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ عرب حکمرانوں نے حتی مسئلہ فلسطین سے بھی اپنی توجہ ہٹا دی ہے اور وہ اپنے ممالک میں کسی بھی تبدیلی کے خواہاں نہیں ہیں اور علاقہ میں امریکہ کی میزبانی بھی عرب حکمراں کررہے ہیں انھوں نے اسلامی سرزمین امریکی فوجیوں کے حوالے کررکھی ہےجس کے باعث امریکی فوجی مسلمانوں کے مقدسات کی توہین اور عراق ، افغانستان اور فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل آج ہماری توانائي سےخوف زدہ ہیں کیونکہ ہم ان کے ہر حملے کا بھر پور جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نےحماس کے رہنما زہیر القیسی پر اسرائيل کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ انھوں نے کہا کہ غزہ کے لوگ ایران کے حکم سے اپنا دفاع نہیں کررہے ہیں بلکہ اپنی عزت و ناموس کو بچانے کے لئے اپنا دفاع کررہے ہیں غزہ پر اسرائيل کے حملے کوئی تازہ حملے نہیں ہیں بلکہ جب ایران میں اسلامی انقلاب کامیاب نہیں ہوا تھا تب بھی اسرائيل غزہ پر حملے کیا کرتا تھا اور غزہ کا دفاع فلسطینیوں کا حق ہے اور ایران بھی فلسطینیوں کے حق کی حمایت کرتا ہےجبکہ امریکہ اسرائيل کی حمایت کررہا ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے غزہ پر اسرائيل کے حملوں پر عرب لیگ کے سکوت کی بھی بھر پور الفاظ میں مذمت کی، انھوں نے کہا کہ عرب لیگ مغرب لیگ میں بدل گئی ہے جو عرب اقوام کے لئے بہت بڑا المیہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button