لبنان

سیاسی حلقوں کی جانب حزب اللہ کی حمایت

shiitenews_hasan_nasrulla-hezbullaحزب اللہ لبنان کےسربراہ سید حسن نصراللہ کے حالیہ خطاب کی حمایت میں لبنان اور دنیا کی اہم شخصیتوں کے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے سنيچر کی رات کو رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل کی فرد جرم کے بارےمیں خطاب کیا تھا جسمیں انہوں نے اھل عالم بالخصوص ا مت مسلمہ کو امریکہ کی اس سازش سے آگاہ کیا۔
لبنان کےسابق صدر امیل لحود اور سابق وزیراعظم سلیم الحص نے سیدحسن نصراللہ کے خطاب کی حمایت کرتےہوئے لبنان میں اتحاد پر تاکید کی ہے۔ المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر امیل لحود نے حریری ٹریبیونل کے خلاف سید حسن نصراللہ کے موقف کو دانشمندانہ اور ذمہ دارانہ قراردیتےہوئے کہا کہ سیدحسن نصراللہ کے موقف سے ان کی جانب سے لبنان اور حزب اللہ کے اعلی قومی مقاصد کے اہتمام کا پتہ چلتاہے۔ ادھر لبنان کے سابق وزیراعظم سلیم الحص نے سید حسن نصراللہ کےخطاب کی حمایت کرتےہوئے کہا ہے کہ جو لوگ ماضی میں شیعہ سنی فتنے اور جھڑپیں شروع کروانے میں ناکام رہے تھے اب حریری ٹریبیونل کے بہانے لبنان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتےہیں لیکن لبنانی قوم نے دشمن کی سازشوں کوناکام بنانے کا عزم راسخ کررکھا ہے۔ دوسری طرف سعد حریری کی سربراہی میں چودہ مارچ سے موسوم مغرب کے حمایت یافتہ گروہ نے حریری ٹریبیونل کی فرد جرم سے غلط فائدہ اٹھاتےہوئے نجیب میقاتی کی نئي حکومت کو گرانے کی کوشش شروع کردی ہے۔ سعد حریری کے مغرب نواز گروہ نے اس ٹریبیونل کے سہارے لبنان میں حزب للہ اور اس کی حامی پارٹیوں کےخلاف شدید پروپگينڈا شروع کررکھا ہے۔ یہ کوشش کی جارہی ہےکہ میقاتی کی حکومت اعتماد کا ووٹ نہ لے پاے۔ امریکہ کی جانب سے ھدایت شدہ ان تمام کوششوں کے باوجود حزب اللہ اور اسکی ہمنوا جماعتوں کو امید ہےکہ میقاتی کی حکومت اعتماد کا ووٹ لے کر اپنا کام شروع کردے گي۔ یادرہے سید حسن نصراللہ نے اپنے خطاب میں حریری ٹریبیونل کو امریکی صیہونی ٹریبیونل قراردیتےہوئے کہا تھا کہ یہ حزب اللہ کو نفسیاتی جنگ میں شکست دینے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ حریری ٹریبیونل کی فرد جرم حزب اللہ اور وطن کے لئے لڑنے والوں کے حق میں ظلم عظیم ہے اور جو بھی اس ٹریبیونل کی حمایت کرےگا اس نے ظلم وجبر کی حمایت کی اور حق وعدالت کا انکار کیا ہے۔ قابل ذکرہے حزب اللہ سربراہ کے خطاب سے عرب ملکوں میں انقلابی جوانوں کو حوصلہ ملا ہے جس کا ایک ثبوت یہ ہےکہ عرب جواں نسل پختہ عزم وارادے سے میدان میں آچکی ہے اور اپنے حقوق کا مطالبہ کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button