لبنان

غاصب صھیونیت علاقے کا بنیادی مسئلہ ہے

aytollah_Qiblaanآیت الله قبلان نے غاصب صھیونیت کوعلاقے کا بنیادی مسئلہ بتاتے ہوئے علاقے میں سلامتی کی ترویج پر زور دیا اور لبنان میں اتحاد کی تاکید کرتے ہوئے دینی علماء وافاضل سے عوام افکار کو تحریک کرنے سے پرھیز کرنے کی سفارش کی ۔
رپورٹ کے مطابق ، شیعہ اسلامک سپریم کونسل لبنان کے سربراہ ، آیت الله شیخ عبد الامیر قبلان نے گذشتہ روز بیروت میں سویس کے سفیر، روث  فلینت سے ملاقات میں لبنان کی حالیہ سیاسی تبدیلیوں کے سلسلے میں تبادلہ نظر کرتے ہوئے علاقے کی سلامتی کو اھم ترین مسئلہ بیان کیا اورکہا : غاصب صھیونیت علاقے کی سخت ترین مصیبت ہے اور اس غاصب کی جنایتوں پر لگام لگائے جانے کا مطالبہ کیا ۔
آیت الله قبلان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بین الاقوامی حریری عدالت نے سیاسی ہونے کی وجہ سے خود کو بے اعتبار کرلیا اورامید ہے کہ اس سے علاقے کی سلامتی کو نقصان نہ پہونچے کہا : ھم ھمیشہ قبائلی تعھدات کی بنیاد پر سیاسی کھیل سے کنارے رہے ہیں جو ملک میں عدالت کی برقراری کے لئے بہت ضروری ہے ۔
شیعہ اسلامک سپریم کونسل لبنان کے سربراہ نے لبنان میں اتحاد ویکجہتی کی اھمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عوامی افکار کو منحرف کرنے سے پرھیز کرنے کی تاکید کی اور کہا : ھم اج ھمیشہ سے زیادہ اتحاد ویکجہتی کے کے نیاز مند ہیں تاکہ ملک کو اقتصادی ، سیاسی اور سلامتی کے حوالے سے محکم ومستحکم بنا سکیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button