لبنان

رفیق حریری قتل کیس ،تحقیقات شفاف نہیں ہیں

Shaikh_Naeem_Qasimحزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہاہے کہ لبنانی وزیر اعظم رفیق الحریری کے قتل کے سلسلے میںتحقیقات کے لئے قائم کیا جانے والا اقوام متحدہ کا تحقیقاتی ٹریبونل غیر شفاف ہے اور اس کی جاری شدہ تحقیق بھی غیر شفافیت پر مبنی ہے۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اتوار کے روز قظر کے ایک روز نامے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ اقوام متحدہ کا رفیق حریری کے قتل کے سلسلے میں قائم کیا جانے والا تحقیقاتی کمیشن جانب داری پر مشتمل ہے اور اس میں سیاسی مقاصد حاصل کئے جا رہے ہیں،ان کاکہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم رفیق الحریری کے قتل کے سلسلے میں حزب اللہ نے جو شواہد جمعہ کئے تھے ان کو سبو تاژ کیا گیاہے اور سیاسی مقاصد کے حصول اور حزب اللہ پر حملہ کرنے کے لئے تحقیقاتی کمیشن جانب داری کا مظاہرہ کر رہاہے ۔
حزب اللہ کے رہنما شیخ نعیم قاسم کاکہنا تھا کہ حزب اللہ ایک مرتبہ پھر اس الزام کو شدت سے مسترد کرتی ہے کہ لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق  الحریری کے قتل میں حزب اللہ ملوث ہے انہوںنے کہاکہ حزب اللہ کے پا س ایسے شواہ دموجود ہیں جو واضح طور پر بتاتے ہیں کہ اسرائیل نے سابق وزیر اعظم کو قتل کیا ہے،ان کاکہنا تھا کہ حزب اللہ تحقیقاتی کمیشن کی جھوٹ پر مبنی رپورٹس کو بھی مسترد کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ شفاف تحقیقات کو عمل میں لایا جائے ورنہ حزب اللہ خاموش نہیں رہے گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button