یمن

علماء اسلام کا ایک وفد مصالحت کی غرض سے یمن روانہ کیا جائے گا

shiite-1

مجمع جھا نی علماء اسلام ، مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی کے سربراہ آیت الله تسخیری کی موجودگی میں حکومت یمن اور زیدی شیعہ کے درمیان مصالحت کی غرض سے یمن روانہ کیا جائے گا.

مجمع جهانی علماء اسلام کے اساسی ارکان اورناظرین کی نشست 15و16 جنوری کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقد ہوا یہ مجمع ، مجمع جهانی تقریب

 مذاهب اسلامی کے سربراہ آیت الله تسخیری کی ھمراھی میں ایک وفد حکومت یمن اور زیدی شیعہ کے درمیان مصالحت کی غرض سے یمن روانہ کرے گا. آیت الله تسخیری نے اس نشست کے علاوہ بین الاقوامی کانفرنس مقاومت میں بھی شرکت کی کہ جس میں حزب الله لبنان کے جنرل سکریٹری سید حسن نصر الله نے کہا :  خدا کے فضل سے مقاومت  صهیونیت کے ھر قسم کے تجاوز کو ناکام ثابت کردے گی اور ایک بار پھر کامیاب وسر بلند ظاھر ہوگی. اسی طرح مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی کے سربراہ نے علامه فضل الله اور مجمع مسلمان لبنان سے بھی ملاقات اورگفتگو کی کہ اس ملاقات میں منطقہ اوردنیاے اسلام مسائل پر تبادلہ نظرکیا گیا اورعلماء اسلام کے درمیان مزید رابطے اوراتحاد اسلامی کے حوالے مناسب سرگرمیوں کو مورد گفتگو قرار دیا گیا . واضح رہے کہ یہ مجمع جهانی علماء اسلام سن 2005 میں لندن میں تشکیل پایا اس مجمع کا مرکزی دفتر لبنان کا دارالحکومت بیروت ہے جو گورمنٹ سے مستقل اپنی سرگرمیوں میں مشغول ہے.

 

متعلقہ مضامین

Back to top button