اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطین امام خمینی رح کی نظریاتی اساس تھا، خالد القدومی

شیعیت نیوز:تہران میں فلسطینی مزاحمتی گروہ حماس کے نمائندے خالد القدومی نے امام خمینی رح کی برسی کے موقع پر تہران میں منعقدہ اجلاس "غزہ مظلوم ثابت قدم” میں شرکت کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے بارے میں امام خمینی رح کے تفکر پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا: "امام خمینی رحمہ اللہ علیہ کی سوچ کی اساس فلسطین تھا۔

اگر ہم یہ کہتے ہیں کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی سے پہلے امام خمینی رح کے تفکر میں دو بنیادی عناصر شامل تھے، ایک اندرونی آمریت اور ایک بیرونی آمریت تو ان کی نظر میں بیرونی آمریت اسرائیل کی غاصب صیہونی رژیم تھی۔

” خالد القدومی نے مزید کہا: "امام خمینی رح نے بہت ہی واضح انداز میں اور اعلانیہ طور پر فلسطینیوں کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں جنگ بندی کے امریکی روڈ میپ پر اسرائیل کی رضامندی

ان کے صالح جانشین، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی نے بھی رہبر بننے کے بعد سے آج تک براہ راست فلسطینیوں کی حمایت کی ہے اور تمام اہل غزہ اور فلسطینی مزاحمت کا ساتھ دیا ہے۔”

تہران میں حماس کے نمائندے نے رفح میں غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی خیمہ بستی پر وحشیانہ بمباری اور اسے نذر آتش کر دیے جانے کی جانب بھی اشارہ کیا۔

یہ پوری دنیا والوں کیلئے ایک واضح پیغام ہے کہ یہ وحشی اور بچوں کی قاتل صیہونی رژیم کا اصل چہرہ ہے۔ یہ مہاجرین کی خیمہ بستی تھی۔

یہ مسئلہ بہت اہم ہے۔ اسرائیل اور فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیل کی نسل کشی رک جانی چاہئے۔

میں نے امریکی صدر جو بائیڈن کی کل کی تقریر سنی ہے۔ تقریر کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ عمل کی ضرورت ہے اور اس نسل کشی کو لگام دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button