اہم ترین خبریںپاکستان

ملک پاکستان میں شیعان حیدر کرار کا رہنا محال کردیں گے، سپاہ صحابہ کی دھمکیاں

دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کے کارکنان سوشل میڈیا پر شیعان حیدر کرار پاکستان کو سرعام دھمکیاں دینے لگے، ملک کا امن خطرے میں پڑ گیا۔

شیعیت نیوز : کالعدم و دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کے کارکنان نے سوشل میڈیا پر سرعام شیعان پاکستان کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

یوٹیوب پر سپاہ صحابہ کے ایک کارکن راجہ احسان نے سرعام اہل تشیع پاکستان کو دھمکیاں دیتے ہوئے ویڈیو اپلوڈ کی۔

ویڈیو میں اس کا کہنا تھا کہ اب وہ وقت آ گیا ہے جس کا وعدہ حق نواز جھنگوی نے کیا تھا۔

ایسے منصوبے بنائے جا رہے ہیں جس کے نتائج ایک مہینے میں نظر آئیں گے۔

دہشتگرد راجہ احسان کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان میں شیعان حیدر کرار کا رہنا محال کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : انجینئر ممتاز رضوی کی جبرک گمشدگی شرمناک اور غیر قانونی ہے۔مرکزی صدر

ویڈیو میں وہ بار بار شیعان حیدر کرار کو کافر کافر کہہ کر بلاتا رہا۔

اس کی ویڈیو اپلوڈ ہوتے ہی شیعان حیدر کرار نے بھی شدید غصے کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے حکومت اور قانون ناٖفذ کرنے والے اداروں کو متوجہ کیا کہ ایسے لوگ ملک کے امن کے دشمن ہیں۔

جلد از جلد ایسے دہشتگردوں کو لگام ڈالی جائے تاکہ ملک کا امن برقرار رہے۔

پاکستان ابھی ایسے حالات سے گزرنے کا متحمل نہیں ہے لہذا قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے دہشتگردوں کو لگام ڈالیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button