اہم ترین خبریںپاکستان

لاہور میں کالعدم سپاہ صحابہ کی ریلی میں شیعہ مسلمانوں کی تکفیر،انتظامیہ خاموش؟

 سپاہ صحابہ مولانا احمق لدھیانوی نے کہا کہ صحابہ ہمیں اپنی جان سے زیادہ پیارے ہیں، عثمان غنی کی شان میں گستاخی کرنے والے  یاسین قادری کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا۔

شیعیت نیوز:کالعدم سپاہ صحابہ کے زیراہتمام نئے نام ’’سنی علما کونسل‘‘ لاہور کے نام سے دھرمپورہ سے لاہور پریس کلب تک دفاع عثمان ؓ احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

 سپاہ صحابہ مولانا احمق لدھیانوی نے کہا کہ صحابہ ہمیں اپنی جان سے زیادہ پیارے ہیں، عثمان غنی کی شان میں گستاخی کرنے والے  یاسین قادری کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا۔

جو افسوسناک، تشویشناک اور سکیورٹی اداروں کی کارکرد گی پر سوالیہ نشان ہے۔

صوبائی صدر مولوی طاہر اشرف اور صوبائی ترجمان مولوی حافظ حسین احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  عثمان غنی کی شان میں گستاخی کرنے والے مجرموں کو نہ پکڑا گیا اور نہ اسے سزا دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملزم کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم سخت ترین ردعمل دینے پر مجبور ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، اگر اداروں نے ہمارا جائز مطالبہ نہ مانا تو جو سخت ردعمل آئے گا جو حالات پیدا ہونگے، اس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔
اس موقع پر شیعہ مسلمانوں کی تکفیر پر مبنی نعرے بھی لگائے گئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button