اہم ترین خبریںیمن

یمنی فوج کا امریکی طیارہ بردار بحری جہاز پر میزائل حملہ

شیعیت نیوز:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بیان میں یمن کے دارالحکومت اور ملک کے کئی دوسرے شہروں پر امریکہ اور برطانیہ کے جارحانہ حملوں کے جواب میں بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز آئزن ہاور پر میزائل حملے سے آگاہ کرتے ہوئے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع کے ویڈیو بیان میں کہا گیا ہے جارح امریکی-برطانوی طیاروں نے پچھلے گھنٹوں میں صنعاء شہر، صوبہ الحدیدہ اور تعز پر حملے کئے ہیں۔

حدیدہ میں ہونے والے حملوں میں 16 افراد شہید اور 41 زخمی ہوئے۔

جب کہ الثورہ (انقلاب) ہسپتال کے سامنے الحدیدہ ریڈیو عمارت اور بندرگاہ الصلیف پر حملوں میں متعدد شہید ہوگئے جن کی کل تعداد زخمیوں سمیت 58 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رفح اسرائیلی رجیم کے خاتمے کی آخری منزل بن چکا ہے، امام جمعہ تہران

امریکہ اور برطانیہ ان حملوں میں شہری مراکز کو نشانہ بنا رہے ہیں، جو تمام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی اور ایک مکمل اور کھلی جنگی جارحیت ہے۔

تاہم امریکہ اور برطانیہ کی جارحیت کے جواب اور فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں یمنی فوج کی میزائل فورس اور بحریہ نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز "آئزن ہاور” کو بحیرہ احمر میں کئی کروز اور بیلسٹک میزائلوں سے براہ راست نشانہ بنایا۔

یمن کی مسلح افواج نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اور برطانیہ کے جارحانہ جرائم انہیں فلسطینی عوام کی حمایت کے اپنے مذہبی، اخلاقی اور انسانی فرائض کی ادائیگی سے نہیں روکیں سکیں گے اور غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے تک یمن کا جوابی آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button