اہم ترین خبریںدنیالبنان

امریکی اخبار نے حزب اللہ لبنان کی فوجی طاقت کا اعتراف کر لیا

شیعیت نیوز:اسرائیل کے اخبار یدیعوت آحارنوٹ نے گذشتہ چند ماہ کے دوران حزب اللہ لبنان کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصے میں انجام پانے والی فوجی کاروائیوں کے بارے میں ایک تجزیہ جاری کیا ہے۔

یہ صیہونی اخبار لکھتا ہے کہ گذشتہ چند ماہ کی جنگ میں حزب اللہ لبنان نے جو بھی ڈرون طیارے اور میزائل استعمال کئے ہیں وہ اس کی فوجی طاقت کا پانچ فیصد حصہ ہیں۔

یدیعوت آحارنوٹ دعوی کرتا ہے کہ حالیہ جنگ حزب اللہ لبنان کی نظر میں اسرائیلی فوج کے مقابلے میں ایک جنگی مشق ہے اور وہ خود کو ایک حقیقی اور وسیع جنگ کیلئے تیار کرنے میں مصروف ہے۔

صیہونی اخبار اپنے تجزیے میں مزید لکھتا ہے کہ حزب اللہ لبنان روز بروز اپنی فضائی دفاعی طاقت میں اضافہ کر رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:حزب اللہ کا صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر ڈرون حملہ، متعدد صیہونی ہلاک

اور مختلف پہلووں جیسے میزائل فائر کرنا، ایک ٹھکانے کو مختلف میزائلوں سے بیک وقت نشانہ بنانا نیز ہر میزائل اور ڈرون طیارے پر دھماکہ خیز مواد کی خاص مقدار نصب کرنا وغیرہ سے تجربہ اور مہارت حاصل کرنے میں مصروف ہے۔

اگرچہ حزب اللہ لبنان نے اب تک جو میزائل اور ڈرون طیارے استعمال کئے ہیں ان کی رینج ان میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے کہیں کم ہے جو اس کے پاس موجود ہیں۔

لیکن اب تک انجام پانے والی فوجی کاروائیوں نے ثابت کیا ہے کہ یہ کم رینج والے ہتھیار بھی ٹھیک نشانے پر مار کرنے میں بہت کامیابی سے عمل کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button