اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی میں امام خمینیؒ کانفرنس، سابق صدر پاکستان عارف علوی کی خصوصی شرکت

کراچی پاکستان میں امام خمینی (رح) اور مسئلہ فلسطین اور ایرانی صدر شہید ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی سمیت علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شیعیت نیوز : کراچی پاکستان میں امام خمینی (رح) اور مسئلہ فلسطین اور ایرانی صدر شہید ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی سمیت علمائے کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محترمہ ہما بقائی کا کہنا تھا ایران ایک نئے بلاک کا اہم حصہ بن کر ابھرا، ایران میں چین کی سرمایہ کاری، روس کا اسے سپورٹ کرنا، افغانستان کے ساتھ تجارتی حجم بڑھنا اس بات کا عکاس ہے کہ معاشی و اقتصادی پابندیوں کے باوجود ایران میدان میں واپس موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر رئیسی نے سعودیہ سمیت عرب ممالک کو مثبت پیغام دیا، پاکستان تشریف لائے، صدر رئیسی اپنے نظریاتی مؤقف پر ڈٹ کر کھڑے رہے، اسرائیل سے متعلق نہ لچک تھی نہ نرمی تھی، براہ راست جارحانہ پالیسی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک پاکستان میں شیعان حیدر کرار کا رہنا محال کردیں گے، سپاہ صحابہ کی دھمکیاں

البتہ اب بہت سارے ممالک اسرائیل کے خلاف بات کر رہے ہیں، لیکن ایران ان ممالک میں سے ایک ہے، جس نے پہلے دن سے اسرائیل کے روئیے سے متعلق دنیا کو خبردار بھی کیا۔

ڈاکٹر ہما بقائی کا کہنا تھا کہ آج لوگ مغربی مؤقف کے مقابلے میں ایرانی مؤقف کے ساتھ جڑتے ہوئے زیادہ نظر آتے ہیں۔

آج اسرائیل کے خلاف امریکہ و مغرب میں جامعات اور طلباء کھڑے ہوئے ہیں، انکے بچے کھڑے ہوئے ہیں، خود اسرائیل کے اندر احتجاج ہو رہا ہے۔

مغرب ممالک فلسطین کو بحیثیت ریاست تسلیم کر رہے ہیں، حماس خون دیکر فاتح ہے۔

پاکستان اور ایران دونوں جانب یہ خواہش ہے کہ باہمی تعلقات کو مضبوط اور مثبت رکھا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button