اہم ترین خبریںیمن

یمن کی افواج کی بحیرہ احمر، عرب اور روم میں دشمنوں کے خلاف کارروائیاں

شیعیت نیوز:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے بتایا کہ گزشتہ چند گھنٹے کے دوران بحیرہ احمر، عرب اور روم میں دشمنوں کے 6 جہازوں کے خلاف 6 کارروائیاں انجام دی گئی ہیں۔

جنرل یحیی سریع نے بتایا کہ یمن کی فوج کی بحری فورس اور میزائلی اور ڈرون یونٹ نے 3 کارروائیاں بحیرہ احمر میں انجام دیں۔

پہلی کارروائی LAAX نام کے جہاز کے خلاف کی گئی اور اس جہاز کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ دوسری کارروائی میں موریا Morea اور تیسری کارروائی میں سی لیڈی SEA LADY نام کے جہاز کو نشانہ بنایا گیا جو کہ مقبوضہ سرزمینوں کی بندرگاہوں کی جانب جا رہے تھے۔

جنرل یحیی سریع نے بتایا کہ مذکورہ کارروائيوں میں متعدد بحری اور بیلسٹک میزائل اور ڈرون طیارے استعمال کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:عالم اسلام غزہ کیلئے مشترکہ قدم اٹھائے، رجب طیب اردگان

انہوں نے بتایا کہ دو کارروائیوں میں امریکہ کے ایلبا اور مرسک ہارٹفورڈ جنگی جہازوں کو کئی میزائل اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

چھٹی کارروائی میں MINERVA ANTONIA نام کے جہاز کو بحیرہ روم میں ونگڈ میزائل سے ٹارگیٹ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان تمام جہازوں نے مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں پر جانے پر پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو نشانہ بناتے رہیں گے، تب تک یمن کی مسلح افواج ان تمام جہازوں کو نشانہ بنائیں گی جو اس حکومت کو کسی بھی طرح سے مدد کر رہے ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button