اہم ترین خبریںپاکستان

امام خمینیؒؒ اسلامی اصولوں اور اقدار کے حقیقی نگہبان تھے، پاکستانی سینیٹر

شیعیت نیوز:چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے رہبرِ کبیر حضرت روح آللہ الموسوی الخمینی رضوان اللہ کی 35ویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ امام خمینیؒ جیسی تاریخ ساز اور نابغہ روزگار شخصیت کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتا ہوں۔

آپ دین خدا کے عظیم محافظ، اسلامی اصولوں اور اقدار کے حقیقی نگہبان تھے، آسمان اجتہاد پر پرواز کرنے والے عظیم فقیہ و مرجع عالم، فلسفے کے استاد توانا، عرفان کے محقق ژرف اور اخلاق اسلامی کے معلم بے نظیر تھے۔

آپ عملی سیرو سلوک کے اسرار و رموز سے آشنا، دور اندیش، دنیا سے بیزار اور مقدس مآب عبادت گزاروں سے بیزار تھے۔

اس مرد قلندر نے سیاست علوی کو عملاً رائج کیا اور معاشرے کی اصلاح و احیاء دین کا فریضہ انجام دیتے ہوئے تاریخ انسانی کا دھارا بدل دیا۔

آپ کی عظیم الشان تحریک اسلامی پر گامزن ہو کر کئی جانثاروں نے حق کے لیے جانیں دی ہیں اسرائیل کے ناجائز وجود کے خلاف آپ کا عملی کردار قابلِ تقلید اور مشعل راہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہر معاشرے کی اصلاح میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہوتا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ایسی بابصیرت اور حکیمانہ شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے دوستی کے لبادے میں چھپے ہوئے اسلام دشمنوں کے چہروں کو سب کے سامنے بے نقاب کیا۔

آپ ایک اعلیٰ پائے کے مدبر، فقیہ اور تعمیری سیاست کے بانی، عالمی استعماری سازشوں کو بے نقاب کرنے والے تھے۔

آپ نے ہمیشہ عالم اسلام کو حقیقی مسائل کی جانب متوجہ کیا، امت مسلمہ کو اس کے داخلی اور خارجی دشمنوں کے چہرے شناخت کرانے والے اور دنیا کو اسلام کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر میدان میں ارتقاء کے مراحل طے کرنے کی بے مثال رہنمائی کرنے والے عظیم انسان تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button