اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیو ایم کراچی نے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم اور سبیلیں لگائیں

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے پولٹیکل سیکرٹری علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے تحت شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے خطرے کے پیش نظر کراچی میں شہریوں کی سہولت کیلئے سبیل شہدائے کربلا (ع) لگائی گی۔

اس کے ساتھ ساتھ ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی آگاہی مہم بھی چلائی گئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہراہ پاکستان پر لگائی گی سبیل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

علامہ مبشر حسن نے کہا کہ کراچی بھر میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے صوبائی حکومت نے اب تک کسی بھی قسم کے عملی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت غزہ ملین مارچ

ہیٹ اسٹروک کے خطرے سے عملاً لاتعلقی کا اظہار سندھ حکومت کی بے حسی کا کھلا مظہر ہے، گزشتہ برسوں کے دوران بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں ہیٹ اسٹروک کے باعث سینکڑوں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوگئیں تھیں اور گھر گھر کہرام مچ گیا تھا۔

اس سال بھی کراچی میں شدید گرمی پڑنے اور ہیٹ اسٹروک کی پیشنگوئیاں کی جارہی ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت سندھ کی جانب سے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے اب تک کسی بھی قسم کے عملی اقدامات نہیں کئے گئے جو قابل مذمت ہے۔

علامہ صادق جعفری نے کہا کہ یہ حکومت کا بنیادی فرض ہے کہ وہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر مثبت اقدامات کرے اور صوبائی سطح پر ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کی آگاہی مہم فی الفور شروع کرے۔

علامہ مبشر نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں ہیٹ اسٹروک سے انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے فی الفور ہرسطح پر ٹھوس اور عملی اقدامات کئے جائیں اور تمام متعلقہ اداروں کو فعال اور متحرک کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button