یمن

سعودی فوجیوں کی صوبہ صعدہ میں داخل ہونے کی کوششیں ناکام

arabestanarmy3-300x195

یمن کے الحوثی مجاہدین نے سعودی فوجیوں کی صوبہ صعدہ میں داخل ہونے کی کوششیں ناکام بنادی ہيں۔پریس ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق صوبہ صعدہ میں داخل ہونے کی کوشش میں کئي سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہيں ۔الحوثي مسلمانوں کے گروہ نے منگل کے دن اپنے ایک بیان میں اعلان کیاہے کہ اس نے سعودی فوجیوں کو شمالی یمن کے المعتق علاقے سے باہر نکال دیاہے اور سعودی فوج کے سات ٹینک تبا

ہ کردیئے ہیں ۔الحوثي مجاہدین کا کہنا ہے کہ سعودی فوج نے اب تک دوسوچھپن میزائل فائر کئے ہيں ۔شمالی یمن پر سعودی فوج کے حملے کے آغاز سے اب تک تہتر سعودی فوجی ہلاک اورچھبیس لاپتہ ہوچکے ہيں

 

متعلقہ مضامین

Back to top button