دنیا

امریکہ ، داعش گروہ کا سب سے بڑا حامی

amrica900امریکی کانگریس میں انٹلجنس کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہےکہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے سیکڑوں امریکیوں کو دہشتگردی کی ٹریننگ دی ہے۔ مایک راجرز نے جو ایف بی آئي میں بھی رہ چکے ہیں کہا ہے کہ سیکڑوں امریکی شہریوں

نے داعش دہشتگرد گروپ سے ٹرینگ حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ سیکڑوں امریکی شہری ایسے جنہوں نے کم از کم ایک بار شام کا سفر کرکے داعش کے ساتھ رابطہ برقرار کیا ہے اور بعض لوگ امریکہ واپس آگئے ہیں اور بعض لوگ یورپ چلے گئے ہیں۔ انہوں نے داعش کے خلاف کسی طرح کی اسٹراٹیجی نہ رکھنے پر وائٹ ہاؤس پر تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف کسی حکمت عملی کا فقدان بتاتا ہے کہ اوباما کی خارجہ پالیسی مسائل کا شکار ہے۔ واضح رہے داعش دہشتگرد گروہ کا سب سےبڑا حامی امریکہ ہے اور اس نے اپنے پٹھو عرب ملکوں سے بھی داعش کی بھرپور مدد کروائي ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button