دنیا

داعش ، عراقی سماج کی تقسیم کے درپے

ban k monاقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری بان کی مون نے عراق میں داعش دہشتگرد گروہ کے ہاتھوں عام شہریوں کے قتل عام کی مذمت کی ہے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے آج بروز جمعہ ایک پیغام میں داعش دہشتگرد گروہ پر عراقی سماج کی تقسیم کاالزام لگایا۔
بان کی مون نے اپنے ان بیان میں اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امن و برداشت تمام اصلی ادیان میں اہمیت کا حامل ہے، عراق کی صورت حال پرتشویش ظاہرکی۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ کسی فرد یا قوم کو تشخص یااپنے عقائد کی بنا پرموت یا جلاوطنی کی سزا نہيں دی جانی چاہئے۔
اس رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی ہائي کمشنر ناوی پلئی نے اپنی حالیہ رپورٹ میں داعش کے ہاتھوں اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو انسانیت دشمن جرائم سے تعبیرکیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button