دنیا

عبداللہ عبداللہ نے مسترد ووٹوں کی جائزہ کمیٹی سے باہر نکلنے کی دھمکی دی

abdulla-abdullaفرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق عبداللہ عبداللہ کی انتخابی کمیٹی کے ایک اہم رکن فاضل احمد مناوی نے منگل کے دن اعلان کیا ہے کہ وہ جعلی ووٹوں کو مسترد کئے جانے کے بارے میں عبداللہ عبداللہ کی درخواست مسترد کئےجانے کی صورت میں جائزہ کمیٹی سے نکل جائيں گے۔ واضح رہے کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات اس وقت تنازعے کا شکار ہوگئے جب صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ نے دوسرے دور کے انتخابات میں اشرف غنی احمدزئی کی پیشقدمی کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اور انتخابات میں بڑے پیمانے پردھاندلی پرمبنی ثبوت وشواہد پیش کرتے ہوئے متوازی حکومت تشکیل دینے کی دھمکی دی۔ کئی دور کے مذاکرات کے بعد دونوں صدارتی امیدواروں نے قومی حکومت تشکیل دینے پراتفاق کرلیا ہے۔ فاضل احمد مناوی نے کہا کہ اگر بدھ تک عبداللہ عبداللہ کی تجویز پر عمل درآمد کردیا گيا تو وہ مسترد ووٹوں کی جائزہ کمیٹی میں کام جاری رکھیں گے ورنہ بصورت دیگر وہ اس کمیٹی سے خارج ہوجائيں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button