دنیا

داعش عالمی خطرے میں تبدیل ہوگیا ہے

martenامریکی فوج کی سینٹرل کمان کے سربراہ نے کہا ہے کہ عراق میں دہشتگرد گروہ داعش، یورپ اور امریکہ کے لئے براہ راست خطرے میں تبدیل ہوگيا ہے۔ ایسوشیئٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق جنرل مارٹین ڈمپسی نے یہ مشورہ دیتے ہوئے کہ امریکی فوج حتمی طور شام میں داعش کے خلاف براہ راست کارروائي کرے، کہا کہ وہ یہ باور کرتے ہیں کہ دہشتگرد گروہ داعش علاقائی خطرے سے ہٹکر ایک عالمی خطرے میں تبدیل ہوگیا ہے۔ امریکی فوج کی سینٹرل کمان کے سربراہ نے افغانستان کے راستے میں ایک فوجی طیارے میں دیئے گئے انٹرویو میں اس بات پر تاکید کے ساتھ کہ دہشتگرد گروہ داعش کو کسی بھی قسم کا مذہبی جواز حاصل نہیں ہے، اس امید کا اظہار کیا کہ امریکی صدر باراک اوباما، شام میں داعش کے خلاف امریکی فوج کی براہ راست کارروائی کو حتمی طور پر مدنظر رکھیں گے۔ ڈمپسی کا یہ بیان ایسی صورت حال میں سامنے آیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ امریکہ عراق میں اپنے فضائی حملوں کو وسیع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتااور عراق میں داعش کے خلاف فضائی حملے اربیل شہر میں امریکی ملازمین اور ایزدی فرقے کے پناہ گزینوں کی حفاظت سے آگے نہیں بڑھیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button