ہندوستانی شخصیتوں کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت

08 اگست, 2014 12:13

india flaq2ہندوستان کی بعض سماجی شخصیتوں نے غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی جنوبی ریاست چنئي میں ہارمونی انڈیا نامی تنظیم کے تحت ایک اجتماع ہوا جس میں ملک میں اہم شخصیتوں نے نئي دھلی سے مطالبہ کیا کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے تعلق سے شفاف موقف اپنائے۔ اس اجتماع میں مقررین نے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غزہ پر صیہونی حملوں کو جنگي جرم قراردیا اور مطالبہ کیا کہ عالمی عدالتیں صیہونی حکومت کے ان جرائم کا جائزہ لیں۔ اس اجلاس میں ہندوستان میں خواتیں کی ڈیموکریٹک تنظم کی صوبائي سکریٹری محترمہ واسوکی نے کہا کہ غزہ ایک بڑی جیل میں تبدیل ہوگيا ہے اور عام شہری صیہونی حکومت کے حملوں کانشانہ بن رہے ہیں۔ درین اثنا مہاتما گاندھی کے پوتے گوپال کرشنا گاندھی نے غزہ پر صیہونی جارحیت کی مذمت کی۔

11:21 شام جون 20, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔