واشنگٹن نے داعش کو جنم دیا ہے ہیلری کلنٹن

لبنان کے وزیر خارجہ نے بیروت میں امریکی سفیر سے داعش کے بارے میں امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کےبیان کی وضاحت طلب کرلی ہے۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ کے دفتر نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گيا ہےکہ جبران باسیل نے امریکی سفیر ڈیویڈ ہیل سے داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کے بارے میں امریکہ کی سابق وزیر خارجہ کے بیان کی وضاحت طلب کرلی ہے۔ واضح رہے نیوز ویب سائٹوں نے امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی کتاب ہارڈ چوائسس سے اقتباسات نقل کئے ہیں جن میں انہوں نے کہا ہےکہ واشنگٹن نے مشرق وسطی کے حصے بخرے کرنے کےلئے داعش تکفیری دہشتگرد گروہ کو جنم دیا ہے۔ لبنانی وزیر خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات میں کہا ہےکہ امریکہ کو داعش دہشتگرد گروہ کی کاروائیوں کےجواب میں موثر اقدامات کرنے چاہیں۔








