آج دنیا بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منایا جارہا ہے

آج آٹھ شوال کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم انہدام جنت البقیع منایا جارہا ہے۔
یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں پاکستان سمیت امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں مجالس عزا احتجاجی مظاہرے ریلیاں منعقد کی جارہی ہیں۔ آج سے تقریباً اسی سال پہلے یعنی سن انیس سو چھبیس کو مدینہ منورہ میں جنت البقیع اور مکہ معظلمہ میں جنت المعلیٰ کے مقبروں اور مزارات کو مسمار کردیا گیا تھا۔ یہ قبریں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ و علیہ وا آلہ وسلم کی صاحبزادی جناب فاطمہ، ان کے بیٹے، امام حسن، نواسے امام زین العابدین اور پڑنواسے امام محمد باقر، امام جعفر صادق اور دیگر اولاد، ازواج اور اصحاب رسول کی ہیں۔








