امریکہ بحرین میں مزید فوج بھیج رہا ہے

04 اگست, 2014 09:00

amrica foj9امریکہ بحرین میں قائم اپنے فوجی اڈے کی حفاظت کے لئے مزید فوجی بحرین بھیج رہا ہے۔ پینٹاگون کے زرائع کے مطابق امریکی بحریہ کے نیشنل گارڈ کے ایک سو ستر میرین بہت جلد بحرین روانہ کر دیئے جائیں گے تاکہ بحرین میں قائم امریکی اڈے کے حفاظتی اقدامات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ امریکی نیشنل گارڈ کے ایک افسر پیٹرک ڈھرتی نے بتایا ہے کہ امریکی بحریہ کے یہ فوجی آئندہ چند روز میں منامہ پہنچ جائیں گے اور کم از کم ایک سال تک وہاں تعینات رہیں گے۔ امریکی فوجی زرائع کے مطابق اس فوجی گروپ کا بنیادی ہدف علاقے میں موجود امریکہ کے خفیہ فوجی ٹھکانوں کی حفاظت کرنا ہے۔ امریکہ کے اس وقت سات ہزار فوجی بھرین میں موجود امریکی فوجی اڈے پر تعینات ہیں۔ بھرین میں موجود امریکہ کا پانچواں بحری بیڑہ امریکی مفادات کے لئے اس علاقے میں موجود ہے حالانکہ بھرین کے عوام امریکی بھری بیڑے اور امریکی فوجیوں کی یہاں موجودگی کے سخت مخالف ہیں اور انہوں نے امریکی فوجی اڈے اور امریکی فوجیوں کے خلاف بارہا احتجاج بھی کیا ہے۔

11:04 شام مئی 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔