نائجیریا میں دو شیعہ مسجدوں پر تکفیری دہشتگردوں کا خودکش حملہ

01 اگست, 2014 08:49

نائجیریا میں دو شیعہ مسجدوں پر تکفیری دہشتگردوں کا خودکش حملہشیعت نیوز۔ نائجیریا میں تکفیری دہشتگردوں نے شیعہ مسلمانوں کی دو مسجدوں پرخود کش حملہ کیا ہے جس میں چھے افراد شہید ہوئے ہیں۔ الیوم السابع کے مطابق منگل کوتکفیری دہشتگردوں نے شہر بوتیسکوم کےشہر دوگوتیبو میں ایک مسجد پر خود کش حملہ کیا جس میں چار نمازی شہید ہوگئے۔ اس کے کچھ لمحوں بعد اسی شہر کے محلے انگوار بولاوا کی ایک مسجد میں بم دھماکہ ہوا جس میں دو شہری شہید ہوئے۔ ان خود کش حملوں کے بعد نايجیریا کی فوج نے بوتیسکوم کے راستے بند کردئے اور شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ خود کش حملے تکفیری دہشتگرد گروہ بو کو حرام نے کئے ہیں۔ واضح رہے عالمی یوم قدس کے مظاہرے پر نایجیریا کی فوج نے فائرنگ کی تھی جس میں شیعہ مذہبی رہنما کے تین لڑکوں سمیت تیس افراد شہید ہوئے تھے۔

2:35 صبح مئی 4, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔