سلفی دہشتگرد جماعت نے نائیجریا کے وزیراعظم کی اہلیہ کو اغوا کرلیا

نائجیریا کے وہابی اسلام پسند گروہ بوکو حرام نے کیمرون کے نائب وزیر اعظم کی اہلیہ کو اغوا کر لیا ہے۔ کیمرون کے حکام کے مطابق شدت پسندوں نے یہ کارروائی ملک کے شمالی علاقے کولوفاتا میں کی۔ بتایا گیا ہے کہ بوکو حرام کے شدت پسندوں نے نائب وزیر اعظم امادو علی کے گھر پر زبردست حملہ کیا اور ان کی اہلیہ کو ساتھ لے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک مذہبی رہنما کو بھی اغوا کر لیا گیا ہے۔ جمعے کے بعد سے بوکو حرام کا کیمرون کی سرزمین پر یہ تیسرا بڑا حملہ ہے۔ تازہ واقعے میں تین افراد کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔
نہتے شیعہ مسلمانوں پر فوج کشی
دوسری طرف اسی ملک کی فوج نے یوم القدس کے موقع پر نہتے شیعہ مسلمانوں پر فائرنگ کی جس سے 15 سے زائد مومینن شہید ہوئے۔ یہ عجیب واقعے نہیں کہ اس ملک کی فوج دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے میں تو ناکام ہوگئی لیکن معصوم عوام کو گولیوں سے بھون رہی ہے؟.








