امریکہ کے سب سے بڑے شہرنیو یورک میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے

26 جولائی, 2014 10:51

new yourk9امریکہ کے سب سے بڑے شہر نیویورک میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یہ چوتھی مرتبہ جرائم پیشہ اسرائیل کے خلاف اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا ہے۔
یہ مظاہرے نیویورک کے ٹائم اسکوائر پر نکالے گئےاور مظاہرین نے فلسطین کے پرچم اور شہیدوں کے فوٹوں ہاتھوں میں لے کر نعرے لگائے کہ فلسطین کو آزاد کیا جائے غزہ کو آزاد کیا جائے۔
امریکہ کے شہریوں نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی کسی بھی قسم کی حمایت چھوڑ دے۔
فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف نیویورک میں نکالی گئی ریلیوں میں امریکہ کے رہنے والے یہودی بھی شامل تھے۔
ایک یہودی نے میڈیا سے کہا: میں نیویورک کی رہنے والی اور یہودی ہوں لیکن میں اسرائیل اور امریکہ کے جرائم سے شرم محسوس کرتی ہوں۔

6:29 شام مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔