عالمی یوم القدس، لکھنو میں شیعوں کی ریلی پر سکیورٹی دستوں کا حملہ، ایک شہید دسیوں زخمی

26 جولائی, 2014 10:42

india al qudsہندوستان کے شہر لکھنو میں شیعہ سنٹرل بورڈ میں حکومت کی طرف سے کی گئی دھاندلیوں کے خلاف عالم یوم القدس کے روز ہوئے پر امن احتجاج میں سکیورٹی فورسز نے لاٹھی چارچ کر دی جس کے نتیجے میں تاھم ایک شیعہ کے شہید ہونے اور دسیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
گزشتہ روز۲۵ جولائی کو جمعۃ الوداع کی نماز کے بعد لکھنو میں یوم القدس کے عنوان سے ہونے والی ریلیوں نے جب وقف بورڈ کی وزیر کی اقامت گاہ کی طرف اپنا رخ موڑا تو پولیس نے مظاہرین پر حملہ کر دیا
آصفی امام باڑہ سے نماز جمعہ کے بعد یوم القدس کے حوالے سے نکلے جلوس میں مظاہرین نے امام خمینی(رہ)، سید حسن نصر اللہ اور غزہ کے شہیدیوں اور زخمیوں کی تصویریں اٹھا رکھی تھی جبکہ امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد، اسرائیل میں قتل عام بند کرو، عراق اور شام میں قتل عام بند کرو، کے نعرے لگائے جا رہے تھے۔
دریں اثنا مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا کلب جواد نقوی صاحب کے اعلان پر احتجاجی جلوس نے شیعہ وقف بورڈ میں ہونے والے مبینہ فساد کے خلاف بھی نعرے بلند کرنے کے ساتھ ساتھ وزیر اوقاف محمد اعظم خان کے گھر کی طرف پرامن جلوس نے اپنا رخ موڑنے کی کوشش کی جس کی وجہ سےٍ سکیورٹی دستوں نے سڑک بلاک کر کے مظاہرین پر لاٹھی چارج کر دی۔
یہ ہندوستان میں پہلی مرتبہ ایسا ہو رہا ہے کہ سکیورٹی دستے علمائے دین کی زد کوب کریں اور ان کے مقدس لباس کو اتار کر زمین پر پھینک دیں۔ سکیورٹی دستوں کی اس غیر انسانی کاروائی سے مظاہرین شعلہ ور ہوئے اور مظاہرین اور سکیورٹی دستوں کے درمیان جھڑپ شدت اختیار کر گئی۔

اس جھڑپ میں انتہائی افسوس سے ایک شیعہ روزہ دار کرار مھدی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا کلب جواد صاحب نے پولیس کی اس کی ظالمانہ حرکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: جلوس بالکل پر امن ماحول میں انجام پا رہا تھا جبکہ پولیس نے اعظم خان کے حکم کے مطابق جلوس پر لاٹھی چارج کر دی۔
انہوں نے مزید کہا: پولیس کی اس ظالمانہ کاروائی نے علماء کی بے حرمتی کی، بچوں کو زخمی کیا اور ایک جوان کی شہادت کا باعث بنی۔
انہوں نے مزید کہا: شیعہ وقف بوڑد کی مرکزی انجمن کے لیے بہت جلد انتخابات کروائیں جائیں گے اور محمد اعظم خان وقف پراپرٹی میں دھاندلی کر رہا ہے اور اپنے خلاف کسی کو آواز بلند نہیں کرنے دیتا۔

مولانا کلب جواد صاحب اور دیگر کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

5:09 شام مئی 3, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔