ہندوستان میں اسرائیل کے قونصل خانے پر قبضہ کرنے کی دھمکی

23 جولائی, 2014 09:57

israil flaq crashہندوستان کی پانچ سیاسی جماعتوں نے متحدہ طور پر اس بات کی دھمکی دی ہے کہ عالمی یوم القدس کے موقع پر اسرائیل کے قونصل خانے پر قبضہ کیا جائےگا۔ارنا کے مطابق ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں سماج وادی پارٹی کے رہنما ابواعظمی نے اس بارے میں کہا ہے کہ ہم نے اسرائیل کے قونصل خانے پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہندوستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔ انھوں نے دھمکی دی ہے کہ صیہونی حکومت نے اگر غزہ کے مسلمانوں کا قتل عام بند نہیں کیا تو اسرائیل کا قونصل خانہ محفوظ نہیں رہے گا۔ہندوستان میں اسرائیل کے قونصل خانے پر قبضہ کرنے کی دھمکی دینے والی جماعتوں میں سماج وادی پارٹی، کمیونسٹ پارٹی، سی پی آئی ایم، جنتا دل اور بہوجن سماج پارٹی شامل ہے۔ابواعظمی نے حکمراں جماعت، بی جے پی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے راجیہ سبھا میں غزہ پر اسرائیل کے حملوں پر بحث کرانے سے انکار کردیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس سے ہندوستان کو اقتصادی نقصان پہنچےگا۔انھوں نے اپنے ملک کی موجودہ حکومت پر الزام لگایا کہ وہ مسلمانوں کے مسائل میں لاپرواہی برت رہی ہے اور اس وقت بھی وہ غزہ کے مسئلے میں مداخلت کرنے سے گریز کررہی ہے۔ دریں اثنا این سی پی کے رہنما شردپوار نے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکومت کو چاہیئے کہ اسرائیل سے اپنا رابطہ منقطع کرلے۔

8:53 شام مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔