عراق ميں اقلیتوں کو ایذائیں دیئے جانے کی مذمت

23 جولائی, 2014 09:54

oic9اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عراق ميں عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں کو ایذائیں دیئے جانے کی مذمت کی۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات انسانیت کے خلاف جارحیت شمار ہوتے ہیں ۔ اس بیان کے مطابق سلامتی کونسل کے اراکین نےاسی طرح مذہبی بنیادوں اور عقائد کی بناء پر عام شہریوں کے خلاف وسیع حملوں اور منصوبہ بندی کی مذمت کی اور اسے انسانیت کے خلاف کھلی جارحیت قراردیتے ہوئے ان مجرمانہ کاروائیوں کے سرغنوں کی شناخت پر تاکید کی ۔سلامتی کونسل نے اسی طرح حکومت عراق اور اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ عراق ميں جاری لڑائی کے سبب بے گھر ہونے والے افراد کی ضروریات زندگي فراہم کرنے کے لئے انسان دوستانہ امداد بہم پہنچانے ميں تیزی لائیں اور مذہبی اقلیتوں کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔ واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے عراق کے شہر موصل پر گذشتہ ماہ قبضہ کرنے کے بعد اپی نام نہاد خلافت کا اعلان کردیا اور جمعے کے روز اس شہر کے عیسائیوں کو دھمکی دی کہ یا جزیہ دیں یا پھر علاقے کو چھوڑکر چلے جائیں ورنہ قتل کردیئے جائيں گے ۔ اس دھمکی کے ملنےکے بعد سینکڑوں عیسائی کنبے، گذشتہ دنوں میں موصل چھوڑکر چلے گئے ہيں ۔

7:46 شام مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔