ابوبکر البغدادی بے گناہوں کا قاتل، اسکی حمایت درست نہیں، مولانا سید کلب جواد نقوی

19 جولائی, 2014 12:26

kalby jawadدارالعلوم ندوة العلماء کے سینئر استاد اور جامعہ سید احمد شہید کے سربراہ مولانا سلمان حسین ندوی کے ابوبکر البغدادی کو ارسال کردہ تہنیتی خط کی بھارت کے علماء نے مخالفت کی ہے، علماء نے کہا کہ جو بے گناہوں کا قاتل ہے، اس کی حمایت کسی طرح سے صحیح نہیں ہوسکتی، امام جمعہ لکھنو جامع مسجد مولانا کلب جواد نقوی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے نقشے میں کشمیر اور گجرات کا بڑا حصہ ہے، داعش نے کشمیر اور گجرات کے مسلمانوں سے جہاد کی اپیل کی ہے، ایسی صورت میں جو ہمارے وطن میں فساد پھیلانا چاہتا ہے، اس کی حمایت کسی طرح درست نہیں ہے، مولانا کلب جواد نے کہا کہ ابوبکر البغدادی کو بھیجے گئے خط کی جانچ ہونی چاہئے، مولانا ابوالعرفان فرنگی محلی نے کہا کہ پہلی بات یہ ہے کہ خلیفۃ المسلمین کی کیا شرط ہے، کون بن سکتا ہے اور اس کا مقصد کیا ہے، خلیفة المسلمین وہی ہوسکتا ہے جو اللہ اور رسول کے حکم پر چلنے والا ہو، بے گناہ مسلمانوں، عورتوں اور بچوں کو قتل عام کرنے والا خلیفة المسلمین کیسے ہوسکتا ہے۔

11:02 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔