دنیا

ہندوستان کی حکومت کو امریکہ کی جانب سے جاسوسی کئے جانے پر تشویش

india flaq2ہندوستان کی حکومت نے امریکی این ایس اے کی جانب سے بی جے پی کی جاسوسی کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ کے دورۂ نئی دہلی کے موقع پر ہندوستان کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اس سلسلے میں حکومت ہندوستان کی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس قسم کے اقدام کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ جاسوسی کئے جانے کی رپورٹ اگر صحیح ثابت ہوئی تو ہندوستان اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرےگا۔ اس سے قبل ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے بھی کہا تھا کہ اس سلسلے میں عالمی قوانین کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ امریکی نائب وزیر خارجہ نے، جو ہندوستان کے دورے پر جمعرات کو نئی دہلی پہنچے ہیں، کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں ہندوستان کی تشویش کو سمجھتے ہیں اور اس سلسلے میں سفارتی سطح پر مذاکرات کئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button