دنیا

امریکی وزیرخارجہ کا اچانک دورۂ افغانستان

kerry1امریکی وزیر خارجہ اچانک کابل پہنچے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری جمعرات کی رات دیرگئے اچانک افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جان کیری اپنے اس دورے کے دوران افغان حکام سے ملاقات کریں گے اور افغانستان میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بارے میں پیدا شدہ کشیدگی سے متعلق بات چیت کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے حال ہی میں کہا تھا کہ افغانستان میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بارے میں پیدا ہونے والے اختلافات نے کچھ اس طرح کے حالات بنا دئیے ہیں جو افغانستان میں قومی و قبائلی لڑائی کا باعث بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button