پیسے لے کر فتوے دینے پر دیوبند کے کئی مفتی معطل

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق ہندوستان کے اہم ادارے دارلعلوم دیوبند نے مبینہ طور پر پیسے لے کر فتوے جاری کرنے والے مفتیوں کو معطل کردیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کے آپریشن کی مدد سے بتایا کہ مفتی کس طرح فتوﺅں کی تجارت جاری کرتے ہیں۔ یہ آپریشن براہ راست پوسٹ ڈاٹ کام نے انجام دیا تھا تاکہ لوگوں کو ان دیوبندیوں کی سچائی معلوم ہوسکے۔ شیعہ نیوز ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے کی ریسرچ ڈیسک کے مطابق دارلعلوم دیوبند کے اہم عہدوںپر فائز مفتیوں نے پیسے لے کر جو فتوی جاری کئے ان کے مطابق میاں بیوی کا ڈبل بیڈ پر سونا ،ساتھ فلم یا ٹی وی دیکھنا حرام ہے۔مسلم لڑکیوں سے دوستی ناجائز،بینک سے قرض لینا اور کریڈیٹ کارڈ کا استعمال غیراسلامی ہے۔ دارلعلوم دیوبند کے دارلفتی کے سربراہ قاری عثمان کا کہنا ہے کہ پورے معاملات کی تفتیش کے بعد ملوث مفتیوں کو معطل کردیا ہے۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ بعض فتوے مسلکی تنازعات کو ہوا دینے کے لئے اور بعض انتقام لینے کے لئے بھی دئےے گئے۔








