دنیا

افغانستان میں یونورسٹیاں بند

af uniافغانستان کی وزارت اعلی تعلیم نے کابل یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس کے ہنگاموں کے بعد ملک بھر کی جامعات کو پانچ شوال تک بند کردیا ہے۔ ہماری پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق کابل یونیورسٹی کے وائس چانسلر حبیب اللہ حبیب نے کہا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کے بورڈ آف گورنرز نے پیر کے دن پانچ شوال تک ملک بھر کی جامعات کو بند رکھنے کے اعلان کے ساتھ کہا ہے کہ افغانستان میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے اس سے مستثنی ہیں اور وہ اس سلسلے میں خود ہی فیصلہ کریں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تعطیلات کا فیصلہ کابل یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس کی جھڑپوں اور چھ اسٹوڈنٹس کے زخمی ہونے کے بعد کیا گيا ہے۔ کابل کے کریمنل انوسٹی گیشن ڈپیارٹمنٹ کے سربراہ گل آغا پادشاہ نے اسٹوڈنٹس کے درمیان جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان جھڑپوں کا سبب ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بعض رپورٹوں میں کہا گیاتھا کہ صوبۂ بامیان اور ہرات سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس کے درمیان فٹ بال کے معاملےپر آپس میں لڑائي چھڑ گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button