دنیا

عراقی مقدس روضوں کی حفاظت کے مطالبہ پر لکھنؤ میں کینڈل مارچ

india candelعراق میں یرغمال بنائے گئے ہندوستانیوں کی محفوظ رہائی، بےگناہوں کے قتل عام اور مقدس روضوں کی حفاظت کے مطالبہ کو لیکر لکھنؤ آصفی جامع مسجد کے امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی کی اپیل پر کینڈل مارچ کیا گیا، آصفی امام باڑہ کے سامنے سے شروع ہو کر کینڈل مارچ ٹیلے والی مسجد کے سامنے، دریا والی مسجد، کنونشن سینٹر، ڈالی گنج پل ہوتے ہوئے شہید اسمارک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، مارچ میں بڑی تعداد میں لبیک یا حسین (ع) اور دہشت گردی مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے لوگ اپنے ہاتھوں میں موم بتیاں لئے ہوئے تھے، شہید اسمارک پہنچنے پر مولانا امیر حیدر نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے داعش دہشت گردی کی پرزور الفاظ میں مذمت کی، اس سے قبل مولانا سید کلب جواد نے آصفی امام باڑہ کے سامنے لوگوں سے خطاب کیا، مولانا سید کلب جواد نے کہا کہ عراق میں دہشت گرد ظلم کی ساری حدیں پار کر رہے ہیں، دہشت گرد نہ صرف خواتین بلکہ چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کو بھی اپنا نشانہ بنا رہے ہیں، دہشت گردوں کا مقصد مقدس مقامات کو اپنا نشانہ بنانا ہے۔ مولانا کلب جواد نے بھارتی حکومت سے عراق میں یرغمال بنائے گئے ہندوستانیوں کی بحفاظت واپسی، وہاں ہو رہے بےگناہوں کے قتل عام پر روک اور مقدس مقامات کی حفاظت کئے جانے کا مطالبہ کیا، اس موقع پر ڈالی گنج واقع منکا میشور مندر کی ہندو رہنما مہنت دیویا گری، مہنت کرشنا نند شکلا سمیت دیگر افراد نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button