دنیا

داعش نے پاکستان، بھارت، چین اور ایران میں دہشتگردانہ کاروائی کرنے کا اعلان کردیا

daish3عرب ذرائع کے مطابق عراق اور شام میں سرگرم دہشت گرد سلفی وہابی تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے پاکستان سمیت جنوبی ایشیا تک اپنا نیٹ ورک پھیلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ، ہندوستان، چین اورایران میں بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔ اطلاعات کے مطابق کے مطابق انٹرنیٹ پرشدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کا مبینہ آڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ نہ صرف عراق بلکہ پاکستان ،بھارت، چین اور ایران میں بھی کارروائیاں کی جائیں گی۔

باخـبر ذرائع کے مطابق شام اور عراق میں سرگرم سلفی وہابی داعش دہشت گرد تنظيم نے امریکی سی آئی اے اور اسرائیلی موساد کی سرپرستی میں یزیدی اور معاویائی خلافت قائم کی ہے جسے تمام مسلمانوں نے رد کردیا ہے۔ اسلامی ذرائع کے مطابق داعش دہشت گرد یزيدی اور معاویائی خلافت کو امریکی و اسرائیلی منصوبے کے تحت طاقت کے ذریعہ مسلمانوں پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button