دنیا

عراق سے ہندوستانی شہریوں کی واپسی کے لیے کوششیں تیز

india flaq2عراق میں ابتر ہوتی صورت حال کے پیش نظر، ہندوستان نے عراق میں پھسے ہوئے اپنے شہریوں کو وطن واپس لانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ نئی دہلی سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ہندوستان کے جنگی بحری جہاز آئی این ایس محصور کو خلیج فارس میں تعیینات کردیا گيا ہے۔ اس بحری جہاز کو اگلے احکامات تک منتظر رہنے کو کہا گیا ہے۔ آئی این ایس ترکش کو بھی جو خلیج عدن میں پہلے ہی سے موجود ہے، آمادگی کی حالت میں رکھا گیا ہے۔ ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے عراق کے جنگ زدہ علاقوں میں پھسے ہندوستانی شہریوں کی فوری وطن پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ موصل میں دہشتگردوں کے ذریعے اغواء کیئے گیئے ہندوستانی شہری، محفوظ ہیں، تاہم ان کی رہائی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی فضائیہ کے ٹراسپورٹ طیارے سی سترہ اور سی ایک سو تیس بھی عراق سے ہندوستان کے شہریوں کو نکالنے کی مہم میں مکمل طور پر تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button