دنیا

انڈونیشیا میں سعودی سلفی جماعتوں نے فٹبال میچ دیکھنا "بدبودار” قرار دیے دیا

fotbal7براعظم ایشیا میں رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر انڈونیشیا میں سعودی نظریات کی حامی سلفی انتہا پسند جماعتوں نے فٹبال کے عالمی مقابلوں کو ‘بد بودار’ قرار دیتے ہوئے ان مقابلوں کو اجتماعی طور دکھانے کا اہتمام کرنے والے ریستورانوں اور شراب خانوں پر حملوں کی دھمکی دی تھی۔ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے ملک انڈونیشیا کی 250 ملین نفوس پر مشتمل کل آبادی کا 225 ملین مسلمانوں پر مشتمل ہیں۔ اس ملک میں سرگرم انتہا پسند متشدد جماعتوں نے رات گئے تک کھلے رہنے والے شراب فروخت کرنے والی بارز کو خبردار کیا ہے، کہ ان پر حملے کئے جا سکتے ہیں۔ دارلحکومت جکارتہ میں سرگرم دفاع اسلام محاذ کے سربراہ سلیم الاتاس نے اعلان کیا ہے کہ ان کی تنظیم رمضان المبارک کے منافی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک کے عمومی نظام درست رکھنے کے مکلف افراد نے ان غیر اخلاقی سرگرمیوں کو روکنے میں اپنا کردار ادا نہ کیا تو وہ اپنے خصوصی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انہیں راہ راست پر لائیں گے

متعلقہ مضامین

Back to top button