دنیا

بھارت: ایک لاکھ شیعہ و سنی مسلمان عرا ق کے مزارات مقدسہ کے دفاع کے لئے تیار

india flaq2بھارت میں شیعہ و سنی مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے مشترکہ طور پر اس بات کا علان کیا ہے کہ وہ عراق میں موجود مسلم امہ کے مقدس مقامات اور اولیاء اللہ سمیت اہل بیت اطہار علیہم السلام کے مزارات مقدسہ کی حفاظت کے لئے عراق جانے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت سے شیعہ اور سنی مسلمانوں کی عراق میں اسلامی مقامات اور مزارات مقدسہ کی حفاظت کے لئے جانے والوں کی ابتدائی طور پر تعداد تقریباً ایک لاکھ کے قریب ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیعہ اور سنی مسلمان اس بات پر متفق ہیں کہ وہ عرا ق میں داعش نامی تکفیری دہشت گرد گرو ہ کو ہر گز اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ تکفیری دہشت گرد اسلام اور اسلامی تاریخ کو مسخ کرتے رہیں اور دنیا کے مسلمان خاموش تماشائی بنے رہیں، بھارتی شیعہ اور سنی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ وہ عراق میں داعش نامی دہشت گرد گروہ کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہر قسم کے راست اقدام سے دریغ نہیں کریں گے۔
دوسری جانبمغربی ذرائع ابلاغ نے بھارت کے شیعہ اور سنی مسلمانوں کی مشترکہ جد وجہد اور مزارات مقدسہ کی حفاظت کے لئے اپنے نام جمع کروائے جانے کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اس خبر کو توڑ موڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ شیعہ اور سنی مسلمان جدا جدا جدوجہد کر رہے ہیں ، جبکہ بھارت سے موصول ہونے والی خبروں میں واضح طور پر اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ بھارت میں عراق اور عراق پر داعش کے حملے کے خلاف شیعہ اور سنی مسلمان متحد ہیں اور ایک لاکھ شیعہ اور سنی مسلمانوں نے اپنے نام اور پاسپورٹ جمع کروا دئیے ہیں تا کہ عراق جا کر داعش نامی تکفیری دہشت گرد ٹولے کا قلع قمع کیا جائے اور اہل بیت اطہار علیہم السلام سمیت اولیاء اللہ، صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ کا دفاع کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button